اپوزیشن حکومت کو کمزور کرنے کی آڑ میں ریاستی مفادات کو داؤ پر نہ لگائے،چودھری سرور

اپوزیشن حکومت کو کمزور کرنے کی آڑ میں ریاستی مفادات کو داؤ پر نہ ...

لاہور(این این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کوکمزور کرنے کی آڑ میں ریاست کے مفادات کو دا ؤ پرنہ لگائے، دہشت گرد غیر ملکی طاقتوں کے سہولت کار بن کر افواج پاکستان کو ٹارگٹ کر رہے ہیں جن کے خلاف ہم سب کو متحد ہو نا پڑ یگا ورنہ تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی،پاک افواج کے افسران اور جوان دن رات وطن کی حفاظت کے لیے جانیں نثار کر رہے ہیں۔ اتوار کے روزتحر یک انصاف کے مرکزی رکن عاطف (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

چوہدری 'رانا محمد تقاسر سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں ہونیوالی دہشت گردی پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے مگر ہم سب متحد ہو کراس کو ناکام بنا دیں گے آج افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے بغیر پاکستان کسی بھی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو دوٹوک پیغام دینے کیلئے قومی مفادات پر حکومت کا ساتھ دیں۔

چودھری سرور

مزید : ملتان صفحہ آخر