وزیراعظم غربت مٹاو¿، ”مویشی پال پروگرام“کا اجراءیکم جولائی سے ہو گا

وزیراعظم غربت مٹاو¿، ”مویشی پال پروگرام“کا اجراءیکم جولائی سے ہو گا

 لاہور(این این آئی)وزیراعظم غربت مٹاو¿ اور گھریلو سطح پر خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پنجاب بھر میں ”مرغی پال (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پروگرام“ اور دودھ دینے والے مویشی ”گائے، بکریاں پال پروگرام“ نئے مالی سال کے آغاز یکم جولائی سے شروع ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مرغی پال پروگرام کے سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کو جانوروں اور مرغیوں کی افزائش کی ہدایات جاری کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پروگرام کے تحت شہریوں اور دیہاتیوں کو 1000روپے میں 5 مرغیاں اور ایک مرغے کا سیٹ دیا جائے گا۔یہ مرغیاں مصری اور سیل کراسنگ ہوں گی، نئے مالی سال سے صوبہ کیلئے پہلے مرحلے میں15 لاکھ مرغیاں تیار کی جائیں گی، یہ مرغیاں 900 گرام کی ہوں گی اور ایک ماہ بعد انڈے دینے لگیں گی، ہر مرغی سالانہ 250 سے زائد انڈے دے گی۔جولائی کے اواخر یا اگست میں ان مرغیوں کا اجرا شروع کر دیا جائے گا ۔ 

وزیراعظم غربت مٹاو¿

مزید : ملتان صفحہ آخر