آئندہ بجٹ میں ریلیف نہ ملا تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے ‘ ریاض پیرزادہ 

آئندہ بجٹ میں ریلیف نہ ملا تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے ‘ ریاض پیرزادہ 

  

بہاولپور ‘حاصل پور ( نامہ نگار ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وفاقی وزیر و ایم این اے میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بے صلاحیت وزرا کی وجہ سے قوم آج نوازشریف کے دور کو یاد کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے آس پاس پی پی پی اور مشرف کی باقیات ہے انہوں نے کہاکہ(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

 تبدیلی سرکار نے 90دن کے وعدے کیئے تو وہ جھوٹ ثابت ہوئے انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے سیلاب نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے انہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر میاں نوازشریف سے فیملی کی ملاقات نہ کروانا انسانیت کی تذلیل ہے اور ملک کے تین دفعہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کی توہین ہے اس موقع پر سابق چیئرمین میاں اشفاق احمد رامے، میاں عبدالرزاق رتھ، عبدالرروف رامے بھی موجود تھے۔ادھر ممبر قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اخترکی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے انہوںنے مرحوم ڈاکٹرسیدوسیم اخترکوزبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ غریب اورمتوسط طبقہ کے حقیقی نمائندہ تھے اورعوام کے دلوں میں ان کی چاہت بہت مضبوط تھی اس لئے وہ تین بار ممبرصوبائی اسمبلی بنے ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے عوامی حقوق کی بہترین نگہبانی کی اورعوام کی نمائندگی کاحق ادارکیاان کاعوام کیساتھ گہرا اورمضبوط رشتہ تھا انہوںنے جماعت اسلامی میں رہتے ہوئے دین کی ترویج کاکام بھی شدومدسے کیا میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ مرحوم ڈاکٹروسیم اختر نے عوام کے دلوں پرراج کیااوران کی گہری چھاپ آج بھی بہاولپورکے عوام کے ذہنوں پرکندہ ہے ان کی وفات سے پیداہونیوالاخلا مدتوں پورانہیں ہوسکے گا انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔

ریاض پیرزادہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -