گرمی بے قابو ‘ معمولات زندگی متاثر ‘ بازار ‘ سڑکیں ویران ‘ فصلیں خشک

گرمی بے قابو ‘ معمولات زندگی متاثر ‘ بازار ‘ سڑکیں ویران ‘ فصلیں خشک

وہاڑی ‘ ڈیرہ ‘ کوٹ ادو ‘ ہارون آبا‘بہاولپور ‘ کبیروالا ‘بٹہ کوٹ (بیورو رپورٹ ‘ نمائندگان پاکستان ) شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدید لہر سے بڑے چھوٹے سب متاثر نظر آئے شدید گرمی اور لو کے باعث چرندپرند سبھی متاثر نظر آئے جبکہ شہر میں درجہ حرارت46ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گرمی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

کے باعث گلیاں بازار بھی ویران ہوگئے ۔ ڈیرہ غازیخان اور گرد و نواح میں سورج آگ برسانے لگاپارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچتے ہی معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ڈیرہ غازیخان میں سورج سوا نیزے پر پہنچ گیاگذشتہ چند روز کے دوران پارہ 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثرہ ہو کر رہ گیاشہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث لوگ گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے جبکہ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ ملک بھر کی طرح کوٹ ادو بھی شدےد گرمی کی لپےٹ مےں آگےاہے‘کوٹ ادو میں اس وقت درجہ حرارت46سےنٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گےا‘گرمی کی شدت مےں اضافہ ہونے سے سڑکےں وےران ہوگئےں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گےاجبکہ نوجوانوں نے گرمی کی شدت سے بچنے کےلئے نہروں کا رخ کر لےا‘جہاں پر سارا دن نوجوانوں کا رش رہتا ہے،صبح 10بجے سے شام5بجے تک بچے ‘نوجوان نہاتے نظر آتے ہےں ‘گرمی کی وجہ سے بچے شدےد متاثر ہونے لگے اور بوڑھے بھی پرےشان ہےں بجلی کی لوڈشےڈنگ اور گرمی کی شدت مےں اضافہ سے شہری پرےشان ہو کر رہ گئے۔ ہارون آباد میں سورج سوا نیزے پر آگیا، شہر اور گردونواح میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گرمی کی شدت میں شدید ترین اضافہ سخت گرمی ،گرم ہوا اور جلادینے والی دھوپ کے سبب گلیاں بازار ویران ہوگئے ہیں، گرمی سے چھوٹے بڑے سب متاثر نظر آرہے ہیں اور دوکانوں پرشہریوں نے سخت گرمی اور لو سے بچنے کے لئے کولرز لگا لیے ہیں ،گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے انسان اور جانور سایہ دار جگہ تلاش کرنے میں مصروف ہیں، ماہرین صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سخت گرمی میں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں،سایہ دار جگہوں پر بیٹھیں اور ٹھنڈے مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ دوسری جانب شدید گرم اور خشک موسم کے باعث کاشت کی گئی کپاس کی فصل شدید متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے جس سے مقامی کاشتکار پریشانی سے دوچار ہیں ۔ بہاولپورمیں طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی شدیدگرمی میں8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے بہاولپورمیں میپکو کی طرف سے روزانہ8 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے اوروقفے وقفے سے بجلی بندکرکے شہریوں کوعذاب میں ڈالاجارہاہے شدیدگرمی میں لوڈشیڈنگ کے باعث عوام پریشان ہیں اورحکومت کوکوسنے میں مصروف ہیں ایک طرف توحکمران لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کرتے ہیں تودوسری طرف عملی طورپرلوڈ مینجمنٹ کے نام پرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے رات کے اوقات میں متواتر تین گھنٹے بجلی بندکردی جاتی ۔ گر می میں اضافہ ہو نے کے ساتھ ہی کبیروالا شہر اور نواحی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے ،گھنٹوں بجلی کی طویل بند ش نے شہریوں اور تاجروں کے نطام زند گی ک بری طرح متاثر کر رکھا ہے بجلی کی غیر اعلانیہ بند ش اور شدید گر می کے باعث کاروباری مارکیٹیں سنسان ہوچکی ہیں ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کے باعث چھوٹی صنعتیں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں ، چھوٹی صنعتوں کی بند ش سے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ پر شہری، سماجی اور تجارتی نمائندہ تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہو ئے میپکو حکام سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔ 

مزید : ملتان صفحہ آخر