پاکستان کے آسٹریلیا اور بھارت سے میچز میں بارش کا امکان
ٹاؤنٹن(یواین پی)آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء میں پاکستان کے آسٹریلیا اور بھارت کے میچز بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بارش سے پاکستانی مہم پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے جب کہ آسٹریلیا کیخلاف بدھ کو شیڈول ورلڈکپ میچ میں موسم کی مداخلت کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم ورلڈکپ کی پہلی مہم میں بری طرح ناکام ہوئی، ویسٹ انڈیز نے صرف 105رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے 7وکٹ سے فتح سمیٹی، گرین شرٹس نے حیران کن انداز میں کم بیک کرتے ہوئے ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کو 14رنز سے زیر کرتے ہوئے مسلسل 11ناکامیوں کے سلسلہ بھی ختم کیا۔فتوحات کا قحط ختم کرنے کے بعد برسٹل میں کمزور سری لنکن ٹیم کو زیر کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کا بہترین موقع تھا لیکن بارش کی وجہ سے ٹاس کاسکہ اچھالنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی گئی،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا، فیورٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا، اب اگلا معرکہ 12جون کو آسٹریلیا کیخلاف ٹاؤنٹن میں ہے۔گزشتہ دونوں میچز میں فتوحات سمیٹنے والے کینگروز کیخلاف فتح آسان نہیں ہوگی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 جون کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں اس ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ کھیلا جائے گا تاہم موسم کے احوال اچھے دکھائی نہیں دے رہے اور بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔موسم کی پیش گوئی کرنے والی معروف ویب سائٹ کے مطابق مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور 16 جون کو بھی بارش ہونے کے 50 فیصد امکانات موجود ہیں جس کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ متاثر ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے جبکہ اس سے قبل افغانستان اور سری لنکا کے مابین میچ بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔رواں ماہ انگلینڈ کے بیشتر شہروں کے حوالے سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے عالمی کپ 2019 کے کئی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لیکن عالمی نمبر ون انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر زیر کرنے کے بعد کھلاڑیوں کا اعتماد بلندیوں کو چھورہا ہے،اپنے اچھے دن پر گرین شرٹس کسی بھی حریف کو زیر کرسکتے ہیں، البتہ اس میچ میں بھی بارش رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔موسمیاتی اداروں کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی کے مطابق دن میں کم از کم دوبار موسم کی مداخلت کا امکان ہے،ٹاؤنٹن میں صبح 7 کے بعد 10اور پھر ایک بجے بارش ہوسکتی ہے۔پاکستان ٹیم ورلڈکپ کی پہلی مہم میں بری طرح ناکام ہوئی، ویسٹ انڈیز نے صرف 105رنز پر ڈھیر کرتے ہوئے 7وکٹ سے فتح سمیٹی، گرین شرٹس نے حیران کن انداز میں کم بیک کرتے ہوئے ٹائٹل فیورٹ انگلینڈ کو 14رنز سے زیر کرتے ہوئے مسلسل 11ناکامیوں کے سلسلہ بھی ختم کیا۔فتوحات کا قحط ختم کرنے کے بعد برسٹل میں کمزور سری لنکن ٹیم کو زیر کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کا بہترین موقع تھا۔