خاتون سمیت 3افراد قتل ،حادثات میں 6جاں بحق ،3خودکشیاں ،بچی کی لاش برآمد

خاتون سمیت 3افراد قتل ،حادثات میں 6جاں بحق ،3خودکشیاں ،بچی کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘میاں چنوں ‘ محسن وال ‘ مظفر گڑھ ‘ ہیڈ پنجند ‘ خان پور ‘ ہارون آباد ‘ رحیم یار خان ‘ اوچ شریف ‘ لنگر سرائے ( خبر نگار خصوصی ‘ نمائندگان پاکستان ) خا تون سمیت 3افراد کو قتل کردیا گیا ‘ 6افراد حادثات کی نذر ہوگئے ‘3نے خود کشی کرلی جبکہ فاتر العقل بچی کی لاش برآمد ہوئی اس حوالے سے میاں چنوں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مےاں چنوں کے نواحی پہلے واقعہ مےں مےاں چنوں کے نواحی علاقی تلمبہ کے سندھی گےٹ کے رہائشی محمد اخلاق نے گھرےلو نا چاکی پر اپنی نےوی سمےرا بی بی کو تشد د کر کے قتل کردےا پولےس تھانہ تلمبہ نے ملزم اخلاق کو گرفتار کرلےا۔دوسرے واقعہ مےں مےاں چنوں کے نواحی گاﺅں 11/8Rمےں ظہور احمد(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )


 ولد محمد رمضان جس کی عمر تقرےباپچاس سال کے قرےب بتائی جاتی ہے پولےس رپورٹ کے مطابق ظہور احمد ولدمحمد رمضان نے اپنے گھر کے سامنے کھےلنے سے منع کےا جس ان چار لوگوں کے ساتھ اس کا جھگڑاہوگےا اور ان نامعلوم چار افراد نے ظہور احمد کو اکےلا پا کر تشدد کرکے قتل کردےا پولےس تھانہ تلمبہ مصروف تفےش ہے۔ مظفر گڑھ سے نامہ نگار کے مطابق او پی ایف ہاو¿سنگ اینڈ ورکس لاہور کے نائب قاصد نذیر احمد جگنو روڈ حادثہ میں جانبحق ہو گئے. جن کی نماز جنازہ عید گاہ خان گڑھ میں ادا کی گئی. جس میں او پی ایف ایمپلائز یونین کے صدر شکیل امجد نقوی, امداد حسین شاہ, شہباز رضا, رانا ماجد امین, ابرار خان,او پی ایف ریجنل آفس لاہور سے چوہدری امداد حسین, شفقت محمود, محبوب احمد, محمد عباس,ملتان آفس سے رانا اشفاق محمود, زاہد خان, ملازم حسین اور سعید احمد ظفر سمیت شہریوں نے شرکت کی۔. ہیڈ پنجند سے نامہ نگار کے مطابق اوچ شریف قومی شاہراہ پر ویگنوں کی تیز رفتاری کے باعث حادثات معمول بن گئے ہیں تیز رفتار ہائی ایس ویگن نے ایک اورراہگیر کی قیمتی جان لے لی ہے علی پور سے صادق آباد جانے والی ہائی ایس ویگن نمبری ایم ایل 4484نے مقابلہ کے دوران طاہر والی کے قریب پیدل جانے والے راہگیر رسول بخش کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے ,علی پور سے صادق آباد جانے والی ویگنوں ہائی ایس کا ٹائم 10منٹ ہونے پر جلدی بازی اور تیز رفتاری کے باعث حادثات کا شکار ہونے سے قیمتی جانیں ضائع ہونے لگی ہیں شہریوں نے تیز رفتار ویگنوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔خان پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق باغو بہار کے قریب چک118/1Lکے مقام پر بولان وین اور رکشہ تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا کر الٹ گئے ، عورتوں ، بچوں سمیت چھ افراد شدید زخمی ، ایک بچہ اسماعیل جاں بحق، دوسرے بچے سیم کی حالت تشویشناک جسے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے ، واقعہ کی اطلاع پر1122کی ٹیمیں اور متعلقہ پولیس موقعہ پر پہنچ گئی ۔ ہارون آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تین سالہ بچی گوشی جو اپنی والدہ کے ساتھ نہر فور آر پر ّآئی تھی اچانک نہر میں گر گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے فوکل پرسن لیاقت علی ہمراہ دیگر ٹیم فوری طورپر آگئی اور بچی کی تلاش جاری کردی آپریشن کے بعد گوشی کی نعش کو نہر سے بر آمد کر لیا گیا دوسرے واقع میں اپنی بہنوں کو چھیڑنے سے منع کر نے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ان کے بھائی کو زخمی کر دیا ۔رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق گھوٹکی(سندھ) کارہائشی21 سالہ نوجوان محمدسلیمان کادو نامعلوم ملزمان سے معمولی تکرار پر جھگڑا ہوگیا جس پر ملزمان نے ڈنڈوں کے پے در پے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحےم یارخان منتقل کردیا جہاں طبی امداد کے باوجود سر پر لگنے والی گہری ضرب کے باعث جانبر نہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، پولیس نے لاش تحویل مےں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے گھوٹکی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی۔ ک117پی کارہائشی 15سالہ محمداسماعیل اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بولان وین میں سوار ہوکرشادی کی تقریب مےں شرکت کیلئے جارہاتھا کہ چک118ون ایل کے نزدیک سامنے سے آنیوالے تیزر فتار رکشہ سے بے قابو ہوکر دھماکے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ مےں وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ورثاءنے طبی امداد کیلئے شےخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد اسماعیل جانبرنہ ہوپایااور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات مےں شدید زخمی ہونے والے 35افراد جن میں ٹبی کھمبڑا کی رہائشی9 سالہ زینب بی بی، حاجی محمدکالونی کی30سالہ ساجدہ بی بی،صادق آباد کی 25سالہ ٹینا بی بی، چک117کا16سالہ محمدطیب، چک104کا25سالہ محمد تنویر، چک242کا 80سالہ محمد ملک، چک عباس کا16سالہ محمد عباس، صادق آباد کا22سالہ محمد شبیر، فیروزہ کا23سالہ عبدالرحمن، ڈہرکی کا45 سالہ سردار لعل، کوٹسمابہ کا65سالہ اللہ بخش، راجن پور کا35سالہ محمد خالد، یوسف آباد کا45سالہ محمد عارف، بستی پٹواری کا25سالہ شفقت علی اور اقبال آباد کارہائشی18سالہ محمد شہزاد وغیرہ کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔اوچ شریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق اوچ شریف کے قریب احمد پور شرقیہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ویگن ہائی ایس الٹنے کے حادثہ میں 4خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 6افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ہے,زخمیوں میں عمران, شبانہ بی بی, رابعہ بتول, سمیرا, شریفاں و دیگر شامل ھیں حادثے کا شکار ہونے والابہاولپور کا ایک ہی خاندان جتوئی میں مسجد دیکھنے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ نبی پور کے قریب ویگن الٹ گئی حادثہ کی اطلاع پر پیٹرولنگ پولیس جبار شہید اورریسکیو 1122جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔لنگر سرائے سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لنگر سرائے 7سالہ بچی پراسرار طور پر جاں بحق اقصی سلیم گزشتہ روز سے لاپتہ تھی اگلے روز کھیتوں سے تفتیش برآمد ورثا کا کارروائی سے انکار ، پولیس تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ لنگر سرائے کے موضع لیکا سندیلہ کے رہائشی محمد سلیم بھٹی کی سات سالہ بیٹی اقصی سلیم گزشتہ ہفتہ کے روز سے آٹھ بجے اچانک لاپتہ ہوگئی اور اتوار 12بجے کے قریب گھر کے نزدیکی جوار کے کھیت سے نعش مل گئی پولیس کے مطابق اولد سلیم بھٹی نے کہا بیٹی ذہنی معذور قرار دیتے ہوئے کارروائی سے انکار کردیا نواحی وسماجی حلقوں شدید تحفاظت کا اظہار کرتے ہوئے چھان بین اورتحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق گھریلو جھگڑے پر خوکشی کی کوشش کرنیوالی 18سالہ لڑکی نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئی۔معلوم ہوا ہے کہ مظفرآباد کی رہائشی 18سالہ آمنہ منیر نے گھریلو جھگڑے پر سپرے پی لیا تھا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔دریں اثنا بوریوالہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالا 35سالہ شخص نشتر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔معلوم ہوا ے کہ ایک ہفتہ قبل بوریوالہ میں جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالے مشتاق نامی شخص کو نشتر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا،نشتر چوکی پولیس نے لاش سرد خانہ منتقل کرکے متعلقہ پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔رحیم یار خان بیورو رپورٹ کے مطابق سردار گڑھ کارہائشی18سالہ رجب علی نے والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم مےں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی، حالت غیرہونے پرورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود رجب علی جانبرنہ ہوپایااور جسم مےں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنیوالے6 افراد جن میں ڈیرہ شمس کی رہائشی26سالہ صوبیہ بی بی، مﺅمبارک کی16سالہ کلثوم بی بی، سخی سرور کالونی کی19سالہ مریم بی بی، کوٹ سمابہ کا28سالہ محمد فاروق، 32سالہ پریتم رام اورتھلی چوک کارہائشی25سالہ محمد فہیم وغیرہ شامل ہےں۔ ان افراد کو ہسپتال مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ہیڈ پنجند سے نامہ نگار کے مطابق روزی کمانے کی خاطر کراچی جاتے ہوئے مقامی مزدور راستے میں جاں بحق، بستی بھگلہ کا شفیق احمد گھر عید گزارنے کے بعد کراچی جا رہا تھا کہ حیدر آباد کے قریب طبیعت خراب ہو گئی، بس عملہ نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال روانہ کیا لیکن راستے ہی میں دم توڑ گیا ،اطلاع ملتے ہی ورثائ نعش لینے کیلئے روانہ ہوگئے، تفصیل کے مطابق دھوڑکوٹ کی نواحی بستی بھگلہ کا رہائشی شفیق احمد کراچی کی مل میں مزدوری کرتا تھا، اور عید کی چھٹیاں گزارنے گھر آیا ہوا تھا، چھٹیوں کے بعد بس کے ذریعے واپس کراچی کیلئے روانہ ہوا کہ اچانک حیدر آباد کے قریب طبیعت خراب ہو گئی، بس عملہ نے فوری طور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مقامی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن شفیق احمد انتقال کر گیا، جس کی اطلاع بستی بھگلہ میں اد کے ورثائ کو دی گئی، ورثائ نعش لینے کیلئے روانہ حیدر آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
قتل، حادثات