ورلڈ کپ جیتنا ایشز سیریز میں فتح سے بڑا کارنامہ ہو گا: کرس ووکس

ورلڈ کپ جیتنا ایشز سیریز میں فتح سے بڑا کارنامہ ہو گا: کرس ووکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنا کینگروز کے خلاف ایشز سیریز میں فتح سے بڑا کارنامہ ہو گا۔ ٹیم کے پاس ہوم گراؤنڈ پر عالمی ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر پرفارم کرنا ہو گا۔ انگلینڈ نے رواں سال ورلڈ کپ کے بعد آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔ ووکس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری ٹیم کئی بار آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز جیت چکی لیکن ہمارے پاس ورلڈ کپ ٹائٹل کی کمی ہے اسلئے میرے خیال میں ورلڈ کپ جیتنا ایشز سیریز میں فتح سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہو گا، اگر زندگی اور موت کا معاملہ ہو اور مجھے دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو میں یقینی طور پر ورلڈ کپ ٹائٹل حاصل کرنا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے پاس اپنی سرزمین پر عالمی ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے اور مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ ورلڈ کپ کے بقیہ میچز پر مرکوز ہے، میگا ایونٹ کے بعد ایشز سیریز کے بارے سوچیں گے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا چوتھا میچ 14 جون کو ویسٹ انڈیز کے کھیلے گی۔ میگا ایونٹ میں انگلینڈ کی ٹیم اب تک تین میچ کھیلے ہیں۔
جن میں سے اس نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے اور ایک میں اسکو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم کے 4 پوائنٹس ہیں۔