اضافی حج کوٹہ پرانے ٹورز آپریٹرز کو دینے کے بجائے نئی کمپنیوں کو نوازنے والا گروہ سرگرم

اضافی حج کوٹہ پرانے ٹورز آپریٹرز کو دینے کے بجائے نئی کمپنیوں کو نوازنے والا ...

  

لاہور(ڈوےلپمنٹ سےل)سعودی حکومت کی طرف سے ملنے والا اضافی کوٹہ پرانے ٹورز آپرےٹرز کو دےا جائے،وفاقی کابےنہ کی منظوری کے باوجود روڑے اٹکانے والا گروہ سرگرم ،وزےر اعظم نے وفاقی کابےنہ کے اجلاس مےں منظوری دےتے ہوئے کہا تھا کہ اگر قانونی رکاوٹ نہےں ہے تو پرانے ٹورز آپرےٹر کو دے دےا جائے،نئی کمپنےوں کو نوازنے والے گروہ نے وزےر اعظم سے قانونی نہےں ہے کے الفاظ کو سپرےم کورٹ کے دوستانی کےس کو بنےاد بنا کر لاءڈویژن (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

سے رائے حاصل کر کے وفاقی کابےنہ سے دوبارہ منظوری کےلئے سمری دےنے کی تجوےز دے دی،حالانکہ وفاقی وزےر مذہبی امور پےر نور الحق قادری سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر دو ٹوک انداز مےں کہہ چکے ہےںکہ حج آپرےشن شروع ہونے مےں 25دن باقی ہےںنئی کمپنےوں کو مشکل پےش آ سکتی ہے اس لےے پرانی کمپنےوں کو کوٹہ دےں گے تا کہ وہ انتظامات کر سکےں،وفاقی وزےر کی تجوےز پر کابےنہ نے منظوری بھی دی ہے مگر حج کوٹہ کی بندر بانٹ کے خواہش مند حلقہ وفاقی کابےنہ کا فےصلہ قبول کرنے کی بجائے نئے راستے تلاش کرنے مےںسرگرم ہے ،پرانے ٹورز آپرےٹر کو کوٹہ دےنے کےخلاف مختلف حربے استعمال کرنے مےں مصروف ہے۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -