ملکی فٹ بال کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچائیں گے:راناشوکت علی

ملکی فٹ بال کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچائیں گے:راناشوکت علی

اٹک (این این آئی)پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر و میڈیا ایڈوائزر رانا شوکت علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں ضلعی سطح پر فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن فیفا اور اے ایف سی کے شیڈول کے مطابق کی جائیگی اور پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے معطل شدہ صدر سردار نوید حیدر کو پنجاب میں فٹ بال کلبوں کی رجسٹریشن کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دور ان انہوں نے تمام ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ کوئی عہدیدار پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے معطل شدہ صدر سردار نوید حیدر کے پاس کلبوں کی رجسٹریشن نہ کروائے ورانہ کلب رجسٹریشن کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی کانگریس نے سردار نوید حیدر کو پہلے ہی پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی صدارت سے معطل کر رکھا ہے اور اب ان کی کوئی قانونی حثیٹ نہیں ہے کہ وہ کلبوں کی رجسٹریشن کرے۔ انہوں نیتمام ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معطل شدہ صدر سردار نوید حیدر کے پاس کلبوں کی رجسٹریشن نہ کروائیں ورانہ رجسٹریشن کروانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔

کیونکہ وہ اب پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نہیں رہے اور گذشتہ ماہ پاکستان میں دورے کے دوران فیفا اور اے ایف سی کے وفد نے سردار نوید حیدر کو معطل ہو نے کی بنا پر ان سے ملاقات بھی نہیں کی۔ رانا شوکت نے کہا کہ ملک میں کلبوں کی رجسٹریشن فیفا اور اے ایف سی کی ہدایت پر شروع کی جائیگی جس کی حتمی تاریخ کا اعلان اے ایف سی کے نائب صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات کریں گے انہوں نے تمام ضلعی فٹ بال ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ معطل شدہ صدر سردار نوید حیدر کے پاس کلبوں کی رجسٹریشن نہ کروائیں ورانہ رجسٹریشن کروانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی