ملتان : عید کے بعد وارداتوں میں تیزی ‘ جگہ جگہ ناکے ‘ لوٹ مار 

ملتان : عید کے بعد وارداتوں میں تیزی ‘ جگہ جگہ ناکے ‘ لوٹ مار 

  

ملتان(خبرنگار خصوصی)ملتان میںڈکیتی،رہزنی اور چوری کی وارداتوںمیںشہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدنی سے محروم ہو گئے۔مخدوم رشید میںتین ڈاکووں نے محمد اکبر سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا مزاحمت کرنے پراکبر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔صدر جلالپور میں سلیم احمد سے ہزاروں روپے،موبائل فون،شاہ شمس میںدو ڈاکووں نے اکرام سے 20ہزار اور موبائل(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

 فون،کینٹ میں عبیداللہ سے35ہزار روپے،گلگشت میں ریحان احمد سے دو ڈاکووں نے موبائل او رموٹر سائیکل اور کہکشاں سٹریٹ میں جنید سے 25سو روپے اور موبائل فون اسلحہ کے زور پر چھین لئے گئے۔گلگشت گول باغ ہاسٹل سے شہزاد احمد کے تین لاکھ20ہزار مالیت کے موبائل فون،محمد نوید کی موٹر سائیکل،اسی تھانہ کی حدود کہکشاں سٹریٹ میں رضوان حیدر کے گھر سے دولاکھ71ہزار مالیت کے پرائزبانڈ،ایل ای ڈی ودیگر سامان،بی زیڈ بسمہ اللہ کالونی میں وسیم عارف کے گھر سے پانچ لاکھ48ہزار مالیت کے طلائی زیورات،نقدی ،نیو ملتان سے فضل الرحمن کی موٹر سائیکل،سیتل ماڑی وہاڑی چوک سے عمران بشیر کا 60ہزار مالیت کا موبائل فون،لوہاری گیٹ سے ظہورالحق کا میٹر سوئی گیس،سیف علی کی موٹر سائیکل،حرم گیٹ میں محمود حسین کی دکان کے تالے کاٹ کر ایک لاکھ47ہزار مالیت کا پیتل کا مال،یو پی ایس و بیٹری اور کینٹ سے تنویر شیزاد کی موٹر سائیکل نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے،متعلقہ تھانوں نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ڈکیتی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -