تھل ایکسپریس حادثے سے بال  بال بچ گئی‘ زکریا کی اے سی بزنس  کوچ پھر ان فٹ‘مسافروں کا احتجاج 

تھل ایکسپریس حادثے سے بال  بال بچ گئی‘ زکریا کی اے سی بزنس  کوچ پھر ان ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان سے راولپنڈی جانے والی تھل ایکسپریس دو مختلف مقامات پر حادثے سے بال بال بچ گئی۔ واقعہ کے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

 مطابق بدھ اور تھرمل پاور کے درمیان ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے پجارو گاڑی نمبر ڈی ایف 4185 تھل ایکسپریس کی زد میں آ گئی جس سے پجارو کے سوار معمولی زخمی ہوئے تاہم گاڑی کا فرنٹ تباہ ہو گیا۔ اسی طرح یہ ٹرین جب بھکر اور نوتک کے درمیان پہنچی تو وہاں ریلوے ٹریک انتہائی کمزور تھا۔ ٹرین جب اس سے گزری تو وہ ٹوٹ گیا تاہم ٹرین گزر گئی۔ ڈرائیور کی اطلاع پر شعبہ انجینئرنگ نے ٹوٹے ہوئے ٹریک کی مرمت کر دی ہے۔ جبکہ ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس کی اے سی بزنس کوچ ایک بار پھر ان فٹ ہو گئی جس کی وجہ سے اسے ٹرین سے الگ کر دیا گیا اور اس متاثرہ کوچ کے مسافروں کو دیگر کوچز میں ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔

حادثہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -