کوئٹہ میں المناک پر ٹریفک حادثہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں المناک پر ٹریفک حادثہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر ایک گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

 سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ فشریز طاہر پشکانی بلوچستان میں اپنے آبائی علاقے پشکان سے عید الفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد کراچی آرہے تھے کہ پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر سردشت کے مقام پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں طاہر پشکانی، ایک خاتون اور بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ان کے بھائی بابا آدم، 5 خواتین اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

3 افراد جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر