محمد حفیظ بھی اپنا آخری ورلڈ کپ یادگاربنانے کے خواہاں

محمد حفیظ بھی اپنا آخری ورلڈ کپ یادگاربنانے کے خواہاں

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)محمد حفیظ چمچماتی ٹرافی تھام کر ون ڈے کیریئر ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔ محمد حفیظ نے کہاکہ میں کیریئر کے آخری ورلڈکپ کو یادگار بنانا چاہتا ہوں، نہ صرف ذاتی کارکردگی بلکہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہتربنانے اور کیریئر کے دوران حاصل کیا گیا تجربہ نوجوان کرکٹرز تک منتقل کرنے کی بھی کوشش کروں گا۔ اچھی چیز یہ ہے کہ نئے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ اور سیکھنے کا جذبہ ہے۔انھوں نے کہا کہ میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی کے فاتح سکواڈ میں شامل تھا، گرین شرٹس اس بار ورلڈ کپ بھی جیت گئے تو میری زندگی مکمل ہوجائے گی، بعد ازاں فٹنس اور پرفارمنس اچھی رہی،کپتان اعتماد کرتے ہوئے مشکل پوزیشنز پر فیلڈنگ کا اہل سمجھتے رہے تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 میں بھی شرکت کروں گا جو میرا آخری میگا ایونٹ ہو گا۔ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی فتح کے بعد پرچم لپیٹ کر میدان میں آنا ایک یادگار لمحہ تھا۔ یہ ایسے مواقع ہوتے ہیں کہ جذبہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن اس طرح کی منازل تک پہنچنے کیلیے کی سخت محنت سے رکاوٹوں کو عبور کرنا پڑتا ہے، ورلڈ کپ کی تیاری میں بھی ہم نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ فٹنس اور مہارت بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

،اہم بات ہوگی کہ ہم اپنی محنت اور صلاحیتوں کا میدان میں عملی اظہار کرپائیں۔ورلڈ کپ کا فارمیٹ مشکل ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ہر ٹیم کو دیگر تمام ٹیموں کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلنا ہے، سب کیلیے برابر کا موقع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -