کوہلی کرکٹ کے بادشاہ قرار،مائیکل وان آئی سی سی پر برس پڑے

کوہلی کرکٹ کے بادشاہ قرار،مائیکل وان آئی سی سی پر برس پڑے

  

دبئی(آئی ا ین پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ٹویٹ میں ویرات کوہلی کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دے دیا۔ آئی سی سی کا بھارت دوستی کا ایک اور منہ بولتا ثبوت سامنے آ گیا۔ آئی سی سی نے ویرات کوہلی کی کرکٹ کے بادشاہ کے روپ میں تصویر جاری کر دی۔ تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ آئی سی سی ویرات کوہلی کو کرکٹ کا بادشاہ قرار دے رہا ہو۔تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی تبصروں کی بھرمار شروع ہوگئی۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی سی سی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔آئی سی سی نے مائیکل وان کے ٹویٹ کے جواب میں رینکنگ گراف لگاتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی نمبر ون بلے باز ہیں۔آئی سی سی اور مائیکل وان کے ٹویٹ پر سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین مائیکل وان پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -