تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 28 جون سے شروع ہو گا

تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 28 جون سے شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(این این آئی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن اور پاکستان روک فیڈریشن کے اشتراک سے چار روزہ تھرو بال اور روک بال ریفریشر اینڈ کوچنگ کورس 28 جون سے خانصپور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا، پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق کورس میں ملک بھر سے کوچز، ریفریز، سپورٹس ٹیچرز، کھلاڑی اور طلباء وطالبات شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کورس میں پہلے دس کامیاب امیدواروں کو انٹرنیشنل کوچنگ کورس کیلئے منتخب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کورس فیس 7500 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں کٹ بیگ، ٹراوزر شرٹس،دو وقت کا کھانا، رول بکس اور رائیٹنگ کا سامان شامل ہے۔ کورس 30 جون تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔
، رانامعصوم عباس کو کورس کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔