ورلڈ کپ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے کی ہدایت

ورلڈ کپ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آن لائن)انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے لئے منتظمین نے سب سے بڑی اور حیران کن کوشش کرتے ہوئے کھلاڑیوں،آفیشلز اور آرگنائزرز کو کیش سے دور کردیا ہے اور پلاسٹک منی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تاریخ میں پہلی بار ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں، ٹیموں کے آفیشلز،امپائروں، میچ ریفریز اور ٹورنامنٹ کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کو ڈیلی الاؤنس کی مد میں کیش میں ادائیگی نہیں کی جارہی۔ ہر شخص کو ایک ڈیبٹ کارڈ جاری کیا گیا ہے جس میں ان کے ڈیلی الاؤنس کے مساوی رقم موجود ہے۔ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیش رقم استعمال کرنے سے گریز کریں۔جہاں رقم کی ادائیگی کرنا ہو وہاں کارڈ کا استعمال کیا جائے۔کارڈ کے استعمال سے منتظمین اور آئی سی سی کے تفتیش کاروں کو یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ کب، کہاں اور کس کے ساتھ کارڈ استعمال کیا گیا ہے۔اس بارے میں مزید تحقیق کے لئے اس جگہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لے جاسکے گی۔
کارڈ پر میزبان انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ تحریر ہے۔ورلڈ کپ کے دوران ہر ٹیم کو اس کے ڈیلی الاؤ نس کے مساوی کریڈٹ حد دی گئی ہے۔ ہر کارڈ میں 6جولائی تک گروپ میچوں تک کریڈٹ حد دی گئی ہے۔