ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج دو میچز کھیلے جائینگے

ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج دو میچز کھیلے جائینگے

  

پیرس (اے پی پی) آٹھویں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں ویمنز فٹ بال عالمی کپ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں (آج) پیر کو دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں ارجنٹائن اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں کینیڈا اور کیمرون کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ میں امریکن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ 7 جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں ہیں جنہیں 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان فرانس، جنوبی کوریا، ناروے اور نائیجیریا، گروپ بی میں جرمنی، چین، سپین اور جنوبی افریقہ، گروپ سی میں آسٹریلیا، اٹلی، برازیل اور جمیکا، گروپ ڈی میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ارجنٹائن اور جاپان، گروپ ای میں کینیڈا، کیمرون، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ جبکہ گروپ ایف میں دفاعی و عالمی چیمپئن امریکہ، تھائی لینڈ، چلی اور سویڈن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن امریکن ٹیم (کل) منگل کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ پری کوارٹر فائنلز 22، 23، 24 اور 25 جون، کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون، سیمی فائنلز 2 اور 3 جولائی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -