رواں مالی سال، ٹیکسٹائل مشینری کی در آمدات 43کروڑ ڈالر رہیں 

رواں مالی سال، ٹیکسٹائل مشینری کی در آمدات 43کروڑ ڈالر رہیں 

لاہور(نیوز رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں ٹیکسٹا ئل مشنری درآمدات 43کروڑ ڈالر رہی جو گز شتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 50کروڑ ڈالر تھی تفصیلا ت کے مطا بق رواں مالی سال ٹیکسٹا ئل مشنری کی درآمدات میں ساڑھے 6فیصد کمی ہو ئی تجارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک ابھی تک انڈسٹری منا فع میں نہیں آئی جس کی وجہ سے مشنری نہیں منگوا  رہے حکومت ابھی تک ما لی مشکلات کا شکار ہے حکومت نے ایکسپورٹرز کے سوا 2ارب روپے ریفنڈ کی مد میں دبا رکھے ہیں اور پاکستان میں بجلی گیس مہنگی ہو نے کی وجہ سے پیداواری لا گت دیگر ہمسا یہ مما لک کے کہیں زیادہ ہے اور حکو مت مزید ظلم کر رہی ہے کہ زیرو ریٹنگ کی سہولت بھی ختم کر رہی ہے اگر حکو مت زیرو ریٹنگ ختم کر نے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو پاکستان کی ایکسپورٹ مزید کم ہو جا ئے اور جدید ٹیکسٹا ئل مشنری کی درآمدات بھی کم ہو جا ئے گی۔

مزید : کامرس