پنجاب میں گنے کی فی ہیکٹر پیداوار8.10ٹن بڑھ گئی

پنجاب میں گنے کی فی ہیکٹر پیداوار8.10ٹن بڑھ گئی

لاہور(نیوزرپورٹر)صوبہ پنجاب میں گنے کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار 8.10ٹن بڑھ گئی ہے،جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اعدا دو شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں اسی عرصہ کے دوران گنے کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار1.15ٹن تک کم ہو گئی ہے۔اعد دو شمار کے مطابق 6سال کے دوران ملک میں گنے کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار میں 5.63ٹن سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پیداواری سال2013ء میں ملک میں گنے کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار56.48ٹن تھی جو2014ء میں 57.55ٹن تک بڑھ گئی اور 2015 میں پیداوار 56.41 ٹن، 2016کے دوران 57.88ٹن، 2017 کے دوان 62 ٹن اور2018ء میں 62.11ٹن فی ہیکٹر رہی ہے،اس طرح6سال کے دوران پیداوار میں 5.63ٹن فی ہیکٹر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس