دوسری ”پاکستان ایکسپو لندن“ 17اگست کو منعقد ہو گی

دوسری ”پاکستان ایکسپو لندن“ 17اگست کو منعقد ہو گی

  

لاہور(این این آئی)ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام برطانیہ میں دوسری ”پاکستان ایکسپو لندن“ 17اگست کو منعقد ہو گی۔ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق پاکستانی دستکاریوں کی بیرون ملک مانگ کے پیش نظر ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے برطانیہ میں پاکستانی دستکاریوں کی سالانہ نمائش کا سلسلہ شروع کیا تھا اسی حوالے سے دوسری پاکستان ایکسپو لندن کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور سٹالز کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے،نمائش میں پاکستانی دستکاروں کی بڑی تعداد شریک ہو گی اور وطن عزیز کے ہر حصے کی دستکاریوں کے شاہکار نمونے نمائش میں پیش کیے جائیں گے۔یہ نمائش 17اگست کو پاک ورلڈ ٹریڈ ایکسپو سنٹر میں منعقد ہو گی۔

مزید :

کامرس -