دہشت گردی سے ہماراعزم کمزور نہیں ہو گا،ایف پی سی سی آئی

دہشت گردی سے ہماراعزم کمزور نہیں ہو گا،ایف پی سی سی آئی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل، یو بی جی کے چیف کوآرڈینیٹر اور اسلام آباد چیمبر کے سابق سینئیر نائب صدر ملک سہیل اور وفاقی چیمبر کے نائب صدر عبدالرؤف مختار نے کہا ہے کہ عوام اور کاروباری برادری پاکستان کے لئے فوج کی لازوال قربانیوں کی معترف اور انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیر ستان میں دہشت گردی کے واقعات قابل مزمت ہیں اور ہم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔قوم کو ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نزارنہ پیش کرنے والے سپوتوں پر فخر ہے جنکی وجہ سے ہم سب چین کی نیند سوتے ہیں۔ زبیر طفیل، ملک سہیل اور عبدالرؤف مختار نے یہاں جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دہشت گرد قبائلی علاقہ میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں اور وہ ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں جنھیں فوری طور پر کچلنے کی ضرورت ہے۔ پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی خدمات کی معترف ہے جنھوں نے ملک کو محفوظ بنانے کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے اور ساتھ ہی مسلح افواج اور عوام کا حوصلہ بھی بلند رکھا ہوا ہے۔ ردالفساد اور ضرب عذب جیسے آپریشنز سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور انھیں دوبارہ منظم ہونے سے قبل ہی انجام تک پہنچا دینا چائیے ورنہ وہ نہ صرف مزید جانی و مالی نقصانات کا سبب بنیں گے بلکہ ملک دشمن قوتوں کی ایما پرقابل فخر قومی اداروں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا بھی کرتے رہیں گے۔ ملک سہیل نے کہا کہ فوج ہر قسم کے بحران سے ملک کو نکال لے گی اور ماضی کی طرح سرخرو رہے گی۔

آرمی چیف کی جانب سے فوجی بجٹ میں رضاکارانہ کمی کے فیصلے کو ملک کے لئے ایک اور اہم قربانی اور جزبہ حب الوطنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کی بھرپور تائید کرتے ہیں جس سے حکومت کے مالی مسائل میں کمی آئے گی، ملک معاشی استحکام کی جانب بڑھے گا جبکہ فوج کی ساکھ میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید :

کامرس -