یورپی ملکوں کی چینی مالیاتی سیکٹر تک رسائی کیلئے پانڈا بانڈز کے اجراء میں دلچسپی بڑھ گئی

یورپی ملکوں کی چینی مالیاتی سیکٹر تک رسائی کیلئے پانڈا بانڈز کے اجراء میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (آن لائن) یورپی ممالک کی جانب سے چینی مالیاتی سیکٹر تک رسائی کے لیے پانڈا بانڈز کی اجراء پر دلچسپی میں اضافہ ہوگیا، ہنگری، پولینڈ اور پرتگال کے بعد اب ا?سٹریا پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے براعظم پر چینی اثرو رسوخ میں اضافے بارے شکوک کے باوجود بلاک کے ممالک دوسری بڑی معیشت کے مالیاتی سیکٹر تک رسائی کے لیے پانڈا نامی بانڈز کے اجراء پر دلچسپی لے رہے ہیں، ہنگری، پولینڈ اور پرتگال کے بعد ا?سٹریا اس شعبے میں داخل ہونے والا چوتھا یورپی ملک ہوگا جبکہ اٹلی کی جانب سے بھی اس عمل میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

مزید :

کامرس -