کرک اور بنوں میں غیر قانونی گیس کنکشنز کے خلاف مہم جاری

کرک اور بنوں میں غیر قانونی گیس کنکشنز کے خلاف مہم جاری

  

لاہور(نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک اور بنوں کی حدود میں کھڑپا-منجوال اور گُرگری۔کوہاٹ پائپ لائن پرمختلف مقامات پر قائم غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کرنے کے سلسلے میں آپریشن کا آغاز پہلے ہی کیا جا چکا ہے اسی سلسلے میں مزید کاروائی کے لئے یہ آپریشن 10جون سے16 جون تک جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران 12"انچ پائپ لائن کے علاقوں لکی سیمنٹ ایس ایم ایس کو گیس فراہمی معطل رہے گی۔ گیس پیک میں کمی کے نتیجے میں ذاناکہ،ترکھا کوئی، ناری پنوس، کرک، چوکارہ، جہانگیری، لنڈی جالندھر کے علاقوں /ایس ایم ایس کو بھی گیس فراہمی معطل رہے گی۔مزید برآں 10"انچ پائپ لائن کے علاقوں کھڑپا اور گرگری کے علاقوں کے سیلز میٹر اسٹیشنز جن میں گُرگری، لنڈو کی، عیسی خوُماری، اور ٹیری کو بھی گیس فراہمی معطل رہے گی.آپریشن میں کسی غیرمتوقع صورتحال کے پیشِ نظر ہونے والی تاخیر کے باعث سرائے نارنگ، بنوں، لکی سٹی، لکی سیمنٹ، ٹانک، ڈیرہ اسمعیل خان اور بھکر کے علاقوں میں بھی گیس فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔تمام صارفین سے گذارش ہے کہ اس دوران تمام گیس آلات کے استعمال میں محتاط رہیں اور ان گیس آلات کو مجوزہ اپریشن کے دوران بند رکھیں، تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔ مرمتی کا م کے بعد تمام متاثرہ علاقوں / سیلز میٹر اسٹیشنز کوگیس فراہمی بتدریج بحال کر دی جائے گی۔

مزید :

کامرس -