کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سے30 جون تک مکمل کرلیں، محکمہ زراعت

کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سے30 جون تک مکمل کرلیں، محکمہ زراعت

  

لاہور (نیوز رپورٹر)محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار باسمتی کی مختلف اقسام کی کاشت 20 سے30 جون تک مکمل کرلیں تاکہ بروقت کاشت سے بمپر پیداوار کاحصول یقینی ہو سکے۔ محکمہ زراعت کے حکام کے مطابق باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی پاک، باسمتی 2000،باسمتی 515 کی کاشت 20جون تک اور ساہیوال، اوکاڑہ و دیگر ملحقہ علاقوں میں باسمتی 198کی کاشت 15جون تک مکمل کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ شاہین باسمتی کی کاشت کا بہترین وقت 15جون سے 30جون تک ہے۔انہوں نے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ اگر انہیں مزید کسی معلومات، رہنمائی یا مشاورت کی ضرورت ہو تو وہ فوری طور پر محکمہ زراعت کے قریبی آفس، فیلڈ سٹاف یا صبح 8سے رات 8بجے تک فری زرعی ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -