”پنجاب ایگری ایکسپو 2019“ رواں ماہ منعقد ہو گی

”پنجاب ایگری ایکسپو 2019“ رواں ماہ منعقد ہو گی

لاہور (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام زرعی مصنوعات کی عالمی مارکیٹنگ کیلئے اپنی نوعیت کی منفرد ”پنجاب ایگری ایکسپو 2019 “ رواں ماہ منعقد ہو گی۔محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب نے رواں ماہ ”پنجاب ایگری ایکسپو“کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس نمائشں میں زراعت کے شعبے سے وابستہ کاشتکار، امپورٹرز، ایکسپوٹرز اورکمپنیاں اپنی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کر سکیں گی۔ ”پنجاب ایگری ایکسپو 2019 “ میں 15 ہزار سے زائد ترقی پسند کاشتکار اور بین الاقوامی مندوبین شریک ہوں گے، کاروباری حضرات کیلئے اس نمائش میں اپنی مصنوعات کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اجاگر کرنے کے وسیع مواقع موجود ہوں گے۔ترجمان کے مطابق ”پنجاب ایگری ایکسپو 2019 “ 22اور23 جون کو صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہو گی۔

مزید : کامرس