رواں سال جرمنی کی گندم کی پیداوار میں 21.9 فیصد اضافے اور تلوں کی پیداوار میں 16.3 فیصد کمی کا امکان

رواں سال جرمنی کی گندم کی پیداوار میں 21.9 فیصد اضافے اور تلوں کی پیداوار میں ...

  

برلن (آن لائن) رواں سال جرمنی کی گندم کی پیداوار میں 21.9 فیصد اضافے اور تلوں کی پیداوار میں 16.3 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔جرمنی کی ایسوسی ایشن ا?ف فارم کوا?پریٹوز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق 2019 ء کے دوران گندم کی ملکی پیداوار 24.70 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو کہ 2018 ء کے مقابلے میں 21.9 فیصد زیادہ ہے۔2018 ء کے دوران خشک سالی کے باعث گندم کی پیداوار شدید متاثر ہوئی تھی۔دوسری جانب ایسوسی ایشن نے تلوں کی ملکی پیداوار میں 16.3 فیصد کمی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ رواں سال جرمنی کی تلوں کی پیداوار 3.07 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو 2018 ء کی نسبت 16.3 فیصد کم ہوگی۔

مزید :

کامرس -