ایمان علی دماغی امراض کی آگاہی مہم کا حصّہ بن گئیں

ایمان علی دماغی امراض کی آگاہی مہم کا حصّہ بن گئیں

لاہور(فلم رپورٹر)دنیا بھر میں گزشتہ روز ملٹیپل کلورسس Multiple Sclerosis (ایم ایس) کا عالمی دن منایا گیا اور اس مرض سے متعلق شعور و آگاہی پھیلانے کے لئے پاکستانی سٹارز بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔ملٹیپل کلورسس کی آگاہی فراہم کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر ’انتظار نہ کرو‘ ہیش ٹیگ گردش کررہا ہے جس کے تحت اداکار اپنی دھندلی تصویر شیئر کرکے اس مرض کی سنگینی کے حوالے سے آگاہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔س حوالے سے ایمان علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ خود اس مرض میں مبتلا ہیں اور اب یہ مرض ان کی زندگی کا حصہ ہے جس نے ان کا سب کچھ متاثر کردیا ہے۔ایمان علی نے لکھا کہ ’میں اس مرض سے مقابلہ کررہی ہوں جیسے دیگر مریض کررہے ہیں، یہ دماغ کے اعصاب کو متاثر کرتا ہے۔

جس کی سب سے عام نشانی نظر کا دھندلا پڑنا ہے اور جب یہ دوبارہ ہوتا ہے تو دھندلی بینائی کے ساتھ غنودگی کی کیفیت بھی طاری ہوجاتی ہے‘۔

مزید : کلچر