اداکارہ کبریٰ خان ”سپرسٹار‘‘کا حصہ بن گئیں،آئٹم نمبر کیلئے تیار

اداکارہ کبریٰ خان ”سپرسٹار‘‘کا حصہ بن گئیں،آئٹم نمبر کیلئے تیار

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ کبریٰ خان مومنہ درید پروڈکشن کی فلم ”سپرسٹار‘‘کا حصہ بن گئی ہیں جس میں وہ ایک آئٹم نمبر کرتی دکھائی دیں گی۔ اس آئٹم نمبر کے لئے پہلے نورا فتیحی کا نام لیا جارہا تھا لیکن اداکارہ کی طرف سے تردید کے بعد افواہیں دم توڑ گئیں اور اب مومنہ درید نے کبریٰ خان کو فائنل کرلیا ہے۔ احتشام الدین کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی اس فلم میں ماہرہ خان کے مقابل بلال اشرف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ تسلسل سے جاری ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کبریٰ خان نے کہا تھا کہ وہ کسی فلم صرف شو پیس نہیں بنیں گی۔

مزید : کلچر