پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے محنت کرناہو گی: مصطفی قریشی

پنجابی فلموں کا دور واپس لانے کیلئے محنت کرناہو گی: مصطفی قریشی

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارمصطفی قریشی نے کہا ہے کہ اگر ہمیں پنجابی فلموں کو دوبارہ عروج دینا ہے تو اس کیلئے مستقل مزاجی دکھانا ہو گی،فلموں کی کامیابی کیلئے موجودہ حالات میں سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے لیکن اس جانب توجہ نہیں دی جارہی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس دور میں جب لوگ گھروں سے نہیں نکلنا چاہتے ہمیں انہیں سینماؤں تک لانے کے لئے بڑی محنت کرنا ہو گی۔ سب سے پہلے ہمیں فلموں کے سکرپٹس کے موضوعات میں تبدیلی لانا ہو گی، سنجیدگی، کامیڈی اور رومانس کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کرنا ہوگا تاکہ ہر طرح کے لوگ فلم دیکھنے سینما آئیں۔

مزید : کلچر