ڈرامہ سیریل ”سرخ چاند“رواں ماہ نشر کی جائے گی

ڈرامہ سیریل ”سرخ چاند“رواں ماہ نشر کی جائے گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ”سرخ چاند“رواں ماہ نشر کی جائے گی۔نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی پیشکش کی پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز جبکہ ڈائریکٹر شاہد شفاعت ہیں۔ کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، سوہائے علی ابڑو،اسد صدیقی،منشا پاشا،لبنیٰ اسلم، راشد فاروقی اور حسن احمد شامل ہیں۔ڈرامے کے ٹیزر آن ایئر ہوگئے ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس میں خواتین پر تیزاب گردی کو موضوع بنایا گیا ہے جو کہ ہمارے معاشرے کے لئے ایک ناسور بن چکا ہے۔ڈرامے میں یہ بھی دکھایا گیا ہے۔

تیزاب گردی کے بعد معاشرہ متاثرہ عورتوں کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہے۔

مزید :

کلچر -