ڈرامہ سیریل ”عشق ذات“ پر پابندی کی افواہیں دم توڑ گئیں

ڈرامہ سیریل ”عشق ذات“ پر پابندی کی افواہیں دم توڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ”عشق ذات“ پر پابندی کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ارشد اکبر کی ڈائریکشن میں بنائی گئی یہ سیریل ایل ٹی این سے نشر کی جارہی ہے جس نے ابتدا میں ہی مقبولیت حاصل کرلی تھی لیکن چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں پیمرا نے بعض وجوہات کی بنا پر ڈرامے پر پابندی عائد کردی جس سے شائقین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم اب چینل انتظامیہ نے ان تمام افواہوں کی تردید کی ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔ور نہ ہی پیمرا کی طرف سے نوٹس موصول ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -