ہمیشہ عوام کی پسند کو مد نظر رکھ کر ڈرامہ پیش کیا:ڈاکٹر اجمل ملک

ہمیشہ عوام کی پسند کو مد نظر رکھ کر ڈرامہ پیش کیا:ڈاکٹر اجمل ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) رائٹرڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں بلیک میلروں اور ناپسندیدہ عناصر کا داخلہ بند کردیا گیا ہے چند لوگوں کی وجہ سے تھیٹر کی بدنامی ہورہی تھی جس کے بعد پروڈیوسر ملک طارق یہ یہ انتہائی اقدام کیا۔میں نے ہمیشہ عوام کی پسند کو مد نظر رکھ کے ڈرامے پیش کیے ہیں اس لئے شائقین میری تحریرو ہدایات پر پیش ہونے والے ڈرامے بے حد پسند کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ نئے آنے والے فنکاروں کو بھی ہمیشہ پرموٹ کیا ہے اور ان پر محنت بھی خوب کی آج ان کا معیاری کام دیکھ کر دلی خوشی ہوتی ہے۔خدا کے فضل کرم سے معیاری ڈراموں کی بدولت آج شالیمار تھیٹر بھی بن چکا ہے۔ ان دنوں شالیمار تھیڑ میں میرا نیا ڈرامہ سپر ہٹ جا رہا ہے۔

مزید :

کلچر -