صدف کنول کو ٹک ٹاک پر تنقید کا سامنا

صدف کنول کو ٹک ٹاک پر تنقید کا سامنا

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی ماڈل و اداکارہ صدف کنول کو ٹک ٹاک پر موٹی خاتون کا مذاق بنانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صدف کنول نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی ایک ماڈل دوست علیزے گبول نے ان کا فون پکڑا ہوا ہے۔

اور اس میں ٹک ٹاک پر ایک موٹی خاتون کی تصویر پر ہنستے ہوئے ”علیزے گبول کا مستقبل“ لکھا ہے جس پر صدف کنول کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ صحافی عالیہ چغتائی نے بھی صدف کنول پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اور نام نہاد معروف شخصیت جس نے موٹے لوگوں کا مذاق بنایا ہے وہ ہیں صدف کنول۔ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ نامور شخصیات کچھ فہم و فراست اور عقل سے کام لیں، اس تصویر سے آپ کی خوفناک شخصیت سامنے آگئی ہے۔

مزید : کلچر