فلم ”ک کنگناں“میں اہم کردار کروں گی،عذرا آفتاب

فلم ”ک کنگناں“میں اہم کردار کروں گی،عذرا آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہاہے کہ معیاری ڈرامے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، ہمیں پاکستانی عوام پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ ہمیں ہر سطح پر سپورٹ کرتے ہیں اور پیار کا اظہارکرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی کے بعد فلموں میں بھی کام کررہی ہوں،میری دو فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں،ڈراموں کی مصروفیات نے فلموں سے کچھ دور رکھا ہوا ہے لیکن فلم میں اچھے کردار کی آفر کو رد نہیں کرتی ضرور کرتی ہوں۔فلم ”ک کنگناں“میں ایک اہم کردار میں نظر آؤں گی۔

مزید :

کلچر -