اداکارہ ماہ نور عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئیں

اداکارہ ماہ نور عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) فلم اورٹی وی کی معروف اداکارہ اور ماڈل ماہ نور اپنی فیملی کے ہمراہ 6ویں عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس پہنچ گئی،ماہ نور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ اللہ پاک اور ہمارے پیارے رسول ؐکے گھر کی بار بار زیارت نصیب ہو رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں جس نے میری ہر دلی خواہش پوری کی جو مانگا وہی ملا جو کرنا چاہا وہی ہوا،ماہ نور نے مزید کہا کہ جب بھی اللہ پاک اور محمد مصطفیٰؐ کے گھر جانا نصیب ہوتا ہے تمام دوست احباب اور وطن عزیز میں امن و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کرتی ہوں۔ماہ نور نے کہا ہے کہ کامیاب شوبز زندگی گزارنے کے لئے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور شوبزکے ساتھ ساتھ گھر والوں کے لئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے،اداکاری آسان کام نہیں،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے۔

مزید :

کلچر -