نائیجیریامیں ٹریفک حادثہ ،18افراد جل کر ہلاک

نائیجیریامیں ٹریفک حادثہ ،18افراد جل کر ہلاک

لاگوس(آئی این پی/شِنہوا)جنوب مغربی نائیجیریا کے علاقے آنڈوسٹیٹ میں ٹریفک کے حادثے میں کم ازکم18افراد جل کر ہلاک ہوگئے،ریاستی پولیس کے ترجمان فیمی جوزف نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بدقسمت افراد کی لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں،یہ حادثہ 18سیٹر بس کو پیش آیا جو دارالحکومت ابوجا کی طرف جارہی تھی، کہ سامنے سے آنے والی لاری کے ساتھ اس کا تصادم ہوگیا،جوزف کا کہنا ہے کہ دونوں گاڑیوں میں تصادم کو آگ لگ گئی اور اس میں سوار افراد کو بچ نکلنے کا موقع نہ مل سکا، وہ بس میں ہی جل کر ہلاک ہوگئے۔سرکاری رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں ٹریفک حادثات معمول ہیں ہر ماہ تقریباً100افراد ان حادثات کی نظر ہوجاتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر