شمالی سیناء میں مصری فورسز کی کارروائی، چار جنگجو ہلاک

شمالی سیناء میں مصری فورسز کی کارروائی، چار جنگجو ہلاک

  

قاہرہ(این این آئی)مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما شمالی سیناء میں سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی میں چار جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ یہ چاروں جنگجو صوبائی دارالحکومت العریش سے جنوب میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے ہیں۔پولیس نے ان کے قبضے سے خودکار آتشیں رائفلیں، بم اور خودکش جیکٹیں بھی برآمد کر لی ہیں۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ چاروں جنگجو گذشتہ بدھ کو شمالی سیناء میں پولیس کے ایک چیک پوائنٹ پر حملے میں ملوث تھے۔اس حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اس حملے کے بعد مصری سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چودہ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -