وادی اردن کے چیک پوائنٹ سے دو فلسطینی گرفتار

وادی اردن کے چیک پوائنٹ سے دو فلسطینی گرفتار

طوباس(این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے جنین کے ایک ناکے سے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے محمد حسیری اور اودے بعجوی کو ناکے پر تلاشی کے بہانے روکنے کے بعد حراست میں لے لیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دونوں نوجوانوں کو فوجی گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام کی سمت بھیج دیا۔

مزید : عالمی منظر