اسرائیلی فوج کا مظاہرین پر طاقت کا استعمال، متعدد زخمی

اسرائیلی فوج کا مظاہرین پر طاقت کا استعمال، متعدد زخمی

  

رام اللہ(این این آئی)قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں ہونے والے متعدد مظاہروں کے شرکاء کو طاقت کے زور سے منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے دوران متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایاکہ قلندیہ کے کفر قدوم گاؤں میں یہودی آبادکاری کے خلاف ہونے والے ایک مظاہرے پر اسرائیل کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا جب کہ کئی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ الخلیل کے بیت عمار گاؤں میں ایک پر امن احتجاج پر اسرائیلی حملے کے بعد نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اسی دوران اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے بل عین گاؤں میں آبادکاری اور دیوار فاصل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مزید :

عالمی منظر -