قازقستان میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ مکمل، موجودی صدر سمیت 8امید واروں میں مقابلہ 

قازقستان میں صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ مکمل، موجودی صدر سمیت 8امید واروں ...

  

نور سلطان(آئی این پی/شِنہوا)قازقستان میں گزشتہ روز صدارتی انتخاب مکمل ہوگیا،ان انتخابات میں موجودہ صدرسمیت 8امیدوار حصہ لے رہے تھے انتخابات کیلئے ملک اور بیرون ملک 10ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں 51بیرون ممالک میں قائم کیے گئے 65پولنگ اسٹیشن بھی شامل ہیں۔پولنگ صبح7بجے سے شام 8بجے تک جاری رہی پولنگ کی نگرانی کیلئے الیکشن کمیشن نے 41ممالک کے 1013عالمی مبصرین رجسٹرڈ کیے تھے،جبکہ 9بین الاقوامی تنظیمیں بھی انتخابات کی مانیٹرنگ کررہی تھیں۔صدارتی انتخاب کیلئے ووٹوں کی کل تعداد1کڑور 18لاکھ14ہزار 19تھی،انتخاب کو پرامن رکھنے کیلئے ملک بھر میں  قانون نافذ کرنے والے 19000اہلکار تعینات کیے گئے تھے

مزید :

عالمی منظر -