اسرائیل مغربی کنارے کے کچھ حصے کو ضم کرنے کا حق رکھتا ہے،امریکہ

اسرائیل مغربی کنارے کے کچھ حصے کو ضم کرنے کا حق رکھتا ہے،امریکہ

  

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈ مین نے کہاہے کہ اسرائیل مغربی کنارے کے کچھ حصے کو اپنی سرزمین میں ضم کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ اس کے رد عمل میں سینئر فلسطینی اہلکار صائب عریقات نے کہاہے کہ ایسی کوئی بھی تجویز اس معاملے میں امریکا کے غیر منصفانہ کردار کی عکاس ہو گی۔ فریڈ مین نے معتبر امریکی اخبار میں ہفتے کو چھپنے والے ایک آرٹیکل میں اس بات کا تذکرہ کیاکہ اسرائیل مغربی کنارے کے کچھ حصے کو اپنی سرزمین میں ضم کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ اس کے رد عمل میں سینئر فلسطینی اہلکار صائب عریقات نے کہا کہ ایسی کوئی بھی تجویز اس معاملے میں امریکا کے غیر منصفانہ کردار کی عکاس ہو گی۔ فریڈ مین کا بیان فلسطینی اسرائیلی تنازعے کے حل کے لیے امریکی منصوبے کی فلسطین کی جانب سے مخالفت میں اضافے کا سبب بنے گا۔

مزید :

عالمی منظر -