مودی نفرت اور جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں، راہول گاندھی

مودی نفرت اور جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں، راہول گاندھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم مودی پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیا، وہ نفرت اور جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے کیرالہ کے شہر ویاند میں روڈ شو کے دوران خطاب میں کہا کہ وہ قومی سطح پر زہرافشانی سے لڑ رہے ہیں، وزیراعظم مودی نے زہر افشانی کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ سخت لفظ استعمال کر رہے ہیں مگرمودی نے ملک کو تقسیم کرنے کیلئے نفرت کا زہر استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مودی نے عوام کو تقسیم کرنے کیلئے غصہ اورنفرت کو استعمال کیا، وہ ملک میں بدترین جذبات، غصہ، نفرت، عدم تحفظ، جھوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -