چین، گوانگ ژی ژوانگ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 6افراد ہلاک 

چین، گوانگ ژی ژوانگ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 6افراد ہلاک 

  

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی مختار ریجن گوانگ ژی ژوانگ میں 30345افراد شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 800سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے ہیں،علاقائی ہنگامی انتظامیہ نے بتایاہے کہ شدید بارشیں چند روز قبل شروع ہوئی تھیں جس سے چار شہروں کی 9کاؤنٹیز میں زبردست سیلاب آگیا جس سے 6افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے،طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث34سو ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلیں اور22گھر تباہ ہوگئے،ایک اندازے کے مطابق 2.4ملین امریکی ڈالر مالیت نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے  شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ 12جون تک شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اس لیے وہ  سیلاب،لینڈ سلائڈنگ  اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث حفاظتی انتظامات اختیار کریں۔

مزید :

عالمی منظر -