سنکیانگ کے 16سیاحتی منصوبوں پر 1.58ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی

سنکیانگ کے 16سیاحتی منصوبوں پر 1.58ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی

ارمچی(آئی این پی/شِنہوا)چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغور میں 16سیاحتی منصوبوں پر1.58ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔تاکہ اس علاقے کی سیاحتی صنعت کو مزید بہتر بنایاجاسکے۔مقامی حکام نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ ان منصوبوں پر 16مقامی سرمایہ کارسرمایہ کاری کریں گے،جن میں ایک شہر اور7کاؤنٹیز شامل ہیں،کاؤنٹیز میں جنوبی سنکیانگ کی ہوتن کمشنری بھی شامل ہے یہاں سیاحتی مقام تعمیر کیے جائیں گے صنعتی سیاحت،زراعی سیاحت دیگر تجارتی سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ اعدادو شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران سنکیانگ میں سیاحت کو زبردست فروغ حاصل ہواہے اور ا س خطے میں آنے والے سیاحوں کی تعداد 15کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے،اس کا مطلب یہ ہے کہ سیاحت میں ہر سال چالیس فیصد اضافہ ہور ہاہے۔

مزید : عالمی منظر