برازیل نے ہواوے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا

برازیل نے ہواوے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریوڈی جنیرو(آئی این پی/شِنہوا)برازیل کے نائب صدر ہملٹن موراؤ نے کہا ہے کہ وہ چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے پر برازیل میں پابندی نہیں لگائے گی۔وہ فائف جی موبائل ٹیلی کام نیٹ ورک پر برازیل میں کام کرتی رہے گی۔یہاں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ ہواوے پر پابندی لگانے کے بارے میں نہیں سوچ رہی،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو ڈیجیٹل رابطے کی ضرورت ہے اور ہماری حکومت ہواوے پر پابندی نہیں لگائے گی،انہوں نے تصدیق کی کہ صدر جیربال سو نیرو سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ہواوے ٹیکنالوجی کو مسترد کردیں تاہم واشنگٹن نے ہواوے پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا۔

مزید :

عالمی منظر -