قابض اسرائیل کی فلسطینیوں پربے جا سفری پابندیاں برقرار

قابض اسرائیل کی فلسطینیوں پربے جا سفری پابندیاں برقرار

  

اریحا(این این آئی)اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑمیں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفرعاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے25 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ الکرامہ پر روکا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس نے کہاکہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے الکرامہ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران الکرامہ گذرگاہ سے 43 ہزار فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گذرنے کی اجازت دی گئی۔

مزید :

عالمی منظر -