انگولا میں چینی کمپنیوں کے توانائی کے کئی منصوبے مکمل

انگولا میں چینی کمپنیوں کے توانائی کے کئی منصوبے مکمل

لوانڈا،انگولا(آئی این پی/شِنہوا)انگولا میں چینی کمپنیوں کے مکمل کیے گئے منصوبوں کے باعث 3لاکھ گھروں کو فائدہ حاصل ہوا جبکہ اس سے 25لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ حاصل ہوگا،ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد گزشتہ روز ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی،جن میں ان منصوبوں کو انگولا کے حوالے کیا گیا،خصوصی تقریب کاکواکو لوانڈا صوبے میں منعقد ہوگی،ان منصوبوں میں زیادہ تر کا تعلق توانائی اور گھروں کی تعمیر سے تھا،پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنہ کے سربراہ لی ژن فنگ کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں نے 9سب سٹیشن اور ان کے معاون منصوبے مکمل کیے اس وقت تمام سب سٹیشن آپریشنل ہیں جبکہ کچھ منصوبے اس سال اگست تک مکمل ہوجائیں گے،انگولا کے وزیر توانائی وپانی جاؤبورجس نے کہا ہے کہ چینی کمپنیوں کے مکمل کیے گئے منصوبے انگولا کی قومی ترقی منصوبے کا حصہ تھے،جس سے انگولا میں بجلی کی فراہمی کی ضمانت حاصل ہوگئی ہےِ،ان منصوبوں کی تکمیل سے تین لاکھ گھروں کے 25ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا انگولا میں چین کے سفیر گانگ تاؤ نے کہا کہ ان منصوبوں کے ذریعے انگولا کے بنیادی ڈھانچے میں ترقی حاصل ہوئی ہے، جو چین اور انگولا تعاون کی بہترین مثال ہے حالیہ برسوں میں چینی کمپنیوں نے انگولا میں 28سو کلو میٹر ریلوے پٹڑی 20ہزار کلو میٹر شاہراہیں اور ایک لاکھ سے زیادہ سماجی ہاؤسنگ اور100سے زیادہ سکولوں او ر 50سے زیادہ ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت کی ہے ان منصوبوں نے انگولا کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی ٹھوس بنیادی رکھ دی ہیں۔

مزید : عالمی منظر