نقیب اللہ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کا ایجنڈا مسترد کر دیا

نقیب اللہ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کا ایجنڈا مسترد کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ محسود کے والد نے بیرونی عناصر کے ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے بعض افراد میرے بیٹے کے قتل پر سیاست کر رہے ہیں، میں نے نقیب اللہ محسود کے نام پر سیاست اور فنڈز جمع کرنیوالوں کو کسی طور اجازت نہیں دی۔ مجھے پاکستان کی عدالتوں اور انصاف پر پورا یقین ہے۔ ملک میں 39، 39 سال تک کیسز چلتے ہیں لیکن مجھے ایک سال میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار کی ضمانت مسترد کر دی ہے،والد نقیب اللہ محسود نے کہا وہ لوگ جو فوج کیخلاف بات کر رہے ہیں، وہ درا صل پاکستان کے مخالف ہیں، ہم پاکستان فوج کی اپنے علاقہ میں موجودگی کی حمایت کرتے ہیں، چند لوگوں کے یہ نعرے پاکستان کیخلاف ہیں۔ یہ تمہارا یا میرا نہیں بلکہ ہم سب کا پاکستان ہے۔ پاک فوج نے ہمارے علاقے میں ترقیاتی کام کرکے امن کے راستہ کو بحال کیا، اگر سیاست کو چھوڑ کر پاکستان فوج کیساتھ کھڑے ہوں تو کوئی ہمیں مات نہیں دے سکتا۔

نقیب والد

مزید : صفحہ اول