اپنی بات پر قائم ملک میں نیب چلے گا یا پھر معیشت ، اب دمادم مست قلندر ہو گا ، مہنگائی کیخلاد تحریک چلے گی: زرداری

اپنی بات پر قائم ملک میں نیب چلے گا یا پھر معیشت ، اب دمادم مست قلندر ہو گا ، ...

  

لاڑکانہ، گڑھی خدا بخش (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے تیسرے روز بھی نوڈیرو ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں، ایم این ایز، ایم پی ایز، کارکنان سے ملاقاتیں کیں، اور ملکی صورتحال پر اظہار خیال کیا،انہوں نے اتوار کے روز ملاقات کرنیوالوں سے مخاطب ہوکر کہا مہنگائی کیخلاف تحریک چلے گی، بلاول کی رہنمائی میں ملک ترقی کرے گا، منی لانڈرنگ اور دیگر مقدمات میں صداقت نہیں، ہم نے ملک کو بچایا، منتشر افراد کو ملک کی حمایت پر آمادہ کیا، حکومت کا انداز بتاتا ہے یہ چل نہیں سکتی ہے، موجودہ حکومت کا کوئی مستقل نہیں ہے، ہمارے مقاصد حکومت کو گرانا نہیں بلکہ مختلف اہداف ہیں، حکمران کنٹینرز پر آنیوالوں کو کیا خوراک دیں گے، میں اپنی بات پر قائم ہوں ملک میں یا تو نیب چلے گا یا معیشت چلے گی۔ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کی سزا عوام کو دے رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے، اور پارٹی کے ورکر جماعت کا سرمایہ ہیں، اس لیے ورکرز عوامی مسائل حل کرائیں، اور عوام سے روابط میں رہیں، وفاقی حکومت ناکام ہو چکی ہے، ملک میں مہنگائی عروج پر ہونے کے باعث عوام پریشان ہے، ہم دکھ سکھ میں عوام کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے، اور معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکتی ہے، اور عوام کو روزگار فراہم کیا جائے گا، یہ بھی ایک حقیقت ہے پیپلز پارٹی کیخلاف ہر دور میں سازشیں کی گئی ہیں، ہم مقدمات کا سامنا کرنے والے ہیں، دکھ و درد میں عوام کے ساتھ ہیں، اب دمادم مست قلندر ہوگا۔ دریں اثناء سابق صدر آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے شہداء کے مزاروں پر حاضری دی اورشہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو، مرتضٰی بھٹو اور شاہنواز بھٹو کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو، مرتضٰی بھٹو اور شاہنواز بھٹو کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔اس دوران ڈاکٹر قیوم سومرو اور دیگر پارٹی رہنما بھی آصٖف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔ 

زرداری

مزید :

صفحہ اول -