زردار ی، فریال کی درخواست ضمانت کی سماعت آج، نوازشریف کی بدھ کو ہو گی، اسلام آباد ہائیکور ٹ کا ویکلی روسٹر جاری 

زردار ی، فریال کی درخواست ضمانت کی سماعت آج، نوازشریف کی بدھ کو ہو گی، اسلام ...

اسلام آباد(آن لائن،این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے رواں ہفتے کے اہم مقامات کی فہرست جاری کردی۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر آج (پیر) کوسماعت، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست کی سماعت بدھ کو ہوگی۔ نیب سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانتیں منسوخ کروانے کیلئے پر امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ مین آج سے شروع ہونے والے ہفتے کیلئے اہم مقدمات کی سماعت کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت آج پیر کو ہوگی۔ سابق وزیر  اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کل  منگل کے روز سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے جبکہ آصف علی زرداری کی پارک لین کیس میں درخواست ضمانت پر بدھ کو سماعت ہوگی۔ 

نیب ضمانیں منسوض 

مزید : صفحہ اول